کھیل و ثقافت

پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر دھوکہ دے دینے لگی، 37 پر دو آوٹ

کیپ ٹاﺅن: پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگ کا آغاز کر دیا ہے اور کھانے کے وقفے تک 37 رنز پر دو وکٹیں گنوا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم 431 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے اور 254 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے جس کے جواب میں پاکستان نے دوسری اننگ کا آغاز کردیا ہے۔

شان مسعوداور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن امام الحق پچھلی اننگ کی طرح اس مرتبہ بھی کچھ نہ کر سکے اور صرف چھ رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔اظہر علی بھی محض 6 سکور بنانے میں ہی کامیاب ہوئے ۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان فاف ڈوپلیسز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اوپننگ پر آئے مرکرام نے 78 رنز بنائے اور پاکستانی باولرز کا بھرکس نکال دیا ۔ان کے علاوہ باواما نے 75 اور ڈی کاک نے 59 رنز کی اننگ کھیل کرٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی ۔اس طرح نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر 431 رنز کی اننگ کھیلی ۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 33 اوورز میں 88 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ شاہن شاہ آفریدی نے 27 اوورز میں 123 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ ان کے علاوہ محمد عباس اور شان مسعود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پاکستان کی پوری ٹیم کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکی صرف 177 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی جس میں سرفراز احمد نصف سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے اورا ن کے علاوہ شان مسعود نے 44 رنز کی اننگ کھیلی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close