کھیل و ثقافت

انضمام الحق نے امریکہ میں نئی مصروفیت تلاش کرلی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے امریکہ میں نئی مصروفیت تلاش کر لی ہے اور اب وہ کرکٹ اکیڈمی میں بچوں کی صلاحیتیں نکھاریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیموں کی سلیکشن کے ذمہ دار انضمام الحق پی سی بی میں عہدہ سنبھالنے کے باوجود ٹی 10 لیگ اور پی ایس ایل سمیت مختلف سرگرمیوں میں کسی نہ کسی طور شامل رہے ہیں لیکن وہ ڈومیسٹک کرکٹرز کو مسلسل نظرانداز کرتے رہے اور اب امریکہ میں کرکٹ اکیڈمی میں بچوں کی صلاحیتیں نکھارنے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے۔

انضمام الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز دیکھنے کی ضرورت کم ہی محسوس کی ہے، یہی وجہ ہے کہ منتخب کردہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مسلسل انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں، اس صورتحال میں بھی انضمام الحق نے ایک نجی کرکٹ اکیڈمی کو ایک ہفتہ دینے کا معاہدہ کیا ہے، وہ 16 سے 22 فروری تک نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کریں گے۔ اکیڈمی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ہر سیشن کے لئے محدود نشستیں موجود ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 14 فروری کو ہوگا، چیف سلیکٹر امریکہ میں اپنا تجربہ نوجوان کرکٹرز کو منتقل کررہے ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close