کھیل و ثقافت

پی سی ایل ملتان سلطان کے نئے لوگو کی رونمائی

پی ایس ایل کی فرنچائز کرکٹ ٹیم ملتان سلطانز کو نئی شناخت دیتے ہوئے ٹیم اونر علی خان ترین نے اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹ سے ٹیم کا نیا لوگو متعارف کروا دیا ۔

ملتان سلطانز کے نئے لوگو میں موجود گھڑ سوار’’ سلطان‘‘روشن مستقبل کی جانب سفراور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کے جنون کی عکاسی کرتا ہے جبکہ پس منظر میں مزار شاہ رکن عالم، قلعہ دراوڑ اور فورٹ منروکے خاکے جنوبی پنجاب کے تین بڑے اضلاع ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

واضع رہے کہ ملتان سلطان پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ہے ، پی ایس ایل 4 ایونٹ 14 فروری سے شروع ہوگا۔ فائنل میچ 17 مارچ کو کراچی میں شیڈول ہے۔ جب کہ ایونٹ کے 8 میچز پاکستان میں ہونگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close