کھیل و ثقافت

پی ایس ایل گانا، علی ظفر کے ساتھ فواد خان کی گلوکاری پر عوام مختلف ردعمل

پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آفیشل سانگ گزشتہ روز ریلیز کیا گیا۔ پچھلے تینوں ایڈیشنزمیں آواز کا جادو جگانے والے علی ظفر اس بار جسے اس بار پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہیں بلکہ اس بار یہ گانا گلوکار،اداکار اور ماڈل فواد خان نے گایا ہے۔

علی ظفر تو پروفیشنل گلوکار ہیں اور پی ایس ایل کے تینوں ایڈیشنز میں گائے ہوئے آفیشل سانگز بھی سپرہٹ رہے ، چوتھے ایڈیشن کا نغمہ’’کھیل دیوانوں کا‘‘ بھی خاصا سراہا جا رہا ہے لیکن جب تبدیلی آتی ہے تو اثرات بھی ساتھ لاتی ہے اسی لیے سوشل میڈیا پر صارفین نے علی ظفر کے’’ آؤٹ ‘‘ اور فواد خان کے ’’ان‘‘ ہونے پر اپنے اپنے انداز میں رائے ظاہرکی ہے۔

چوتھے ایڈیشن کے نغمے ’’کھیل دیوانوں کا‘‘ میں اداکار و گلوکار فواد خان کا ساتھ ینگ دیسی ریپر نے دیا جبکہ نغمہ شجاع حیدر نے تحریر کیا ہے جبکہ اس سے قبل تینوں ایڈیشنز میں علی ظفر نے الگ الگ نغمے تحریر اور کمپوز کیے تھے اورگائے بھی خود ہی تھے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پربنائی جانے والی میمز میں کہیں فواد خان کو پورے نمبردیے جا رہے ہیں تو کہیں علی ظفرکا پلڑابھاری ہے۔ بعض تبصروں کو پڑھ کر تو بےساختہ ہنسی آجاتی ہے۔

ان صاحب نے فواد کو کامیابی سے گانا برباد کرنے کا کریڈٹ دیا ہے۔

View image on Twitter
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close