کھیل و ثقافت

پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے ویمن پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی: پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے ویمن پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی سینئر وومن کھلاڑی ثناء میر نے ایک بار پھر خواتین کی پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی ایک حیران کن پروڈکٹ ہے، میں سمجھتی ہوں کہ خواتین کی پاکستان سپر لیگ متعارف کرانے کا بھی یہ مناسب ترین وقت ہے۔انھوں نے تجویز دی کہ ابتدائی مرحلے میں پی ایس ایل کے دوران ہی خواتین کے نمائشی میچز رکھے جانا چاہیے، ٹاپ لیول پر ویمنز ٹیموں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہماری لڑکیوں کو بھی اس قسم کے ایونٹ کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close