کھیل و ثقافت

لاہور قلندرز نے محمد حفیظ کی جگہ ٹیم میں سلمان بٹ کو شامل کرلیا

دبئی: لاہور قلندرز نے انجرڈ کھلاڑی محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔ یاد رہے کہ کراچی کنگز کے خلاف اتوار کو کھیلے گئے میچ میں محمد حفیظ انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی سے محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔ لاہور قلندرز کا اگلا میچ ملتان سلطانز کے خلاف شارجہ میں 22 فروری کو ہوگا۔

لاہور قلندر کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ لاہور قلندر کی ٹیم میں شامل کیے جانے کے مستحق تھے وہ اس وقت بہت اچھی فارم میں ہیں۔انہوں نے محمد حفیظ کے ان فٹ ہونے کو اپنی ٹیم کے لیے بہت بڑا دھچکہ قراردیا اور کہا کوشش کریں گے کہ اے بی ڈی ویلیئرز لیگ کے تمام میچوں میں دستیاب ہوں۔سلمان بٹ33 ٹیسٹ ،78ون ڈے اور 24ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان نمائندگی کرچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close