کھیل و ثقافت

بھارتی انتہا پسند ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے خلاف میدان میں آگئے

نئی دہلی: پاکستان کے سابق لیجنڈ کرکٹرز اور فنکاروں کے بعد اب بھارتی انتہا پسند ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے خلاف میدان میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق انتہا پسند پاکستان دشمنی میں اس قدر اندھے ہوگئے ہیں کہ اب اپنے ہی اسٹارز کے خلاف ہوگئے ۔ بھارت کو ٹینس میں دنیا بھر میں اعلیٰ مقام دلانے والی ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو قرار دیکر انھیں برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

یہ مطالبہ جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا بھارٹی کے واحد رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے کیا اور کہا کہ کیونکہ ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو ہیں لہذا انھیں برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹا یا جائے۔ٹی راجہ سنگھ جومتنازع اور تلخ نوائی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں انھوں نے اس سلسلے میں ریاستی وزیراعلیٰ کے چندرا شیکھر راؤ کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان سے ہرقسم کے تعلقات منقطع کرلیے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close