کھیل و ثقافت

ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت برطانوی ٹیم کی قیادت این مورگن کریں گے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق 15 رکنی انگلش سکواڈ میں 7 ایسے تجربہ کار کھلاڑی بھی شامل ہیں جواس سے قبل بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔

برطانوی سکواڈ کی قیادت این مورگن کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، ایلکس ہیلز، جوز بٹلر، سٹیون فن، کرس جورڈن اور عادل رشید شامل ہیں جبکہ ایک نئے کھلاڑی لیم ڈاسن کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلش کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں 16 مارچ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close