کھیل و ثقافت

کرائسٹ چرچ فائرنگ؛ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کردیا گیا

کرائسسٹ چرچ: مساجد میں دہشتگردی کے باعث بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کردیا گیا۔ کیوی میڈیا کے مطابق کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشتگردی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا گیا۔

دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے دورہ کی منسوخی کا مشترکہ فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ اوربنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ کل سے شروع ہونا تھا۔

واضح رہے کہ  نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 27 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے  جب کہ دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close