کھیل و ثقافت

ویسٹ انڈین بورڈ اور کھلاڑیوں میں معاہدہ نہ ہوسکا: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے دوسرے درجے کی ٹیم بھیجنے کا امکان

بارباڈوس(نیوز ڈیسک)ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں میں معاوضوں کا معاملہ طے نہ ہوسکا جس کے بعد اس بات کا امکان بڑھ گیا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے ویسٹ انڈیز کی دوسرے درجے کی ٹیم کو بھارت بھیجا جا ئے گا۔اس بارے میں ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹومائیکل مور ہیڈ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کھلاڑیوں کے معاوضو ں میں اضافے کے سلسلے میں معاہدہ ہوا تھا لیکن ان کھلاڑی ایک بار پھر نیا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں لیکن او وقت ٹورنامنٹ قریب آچکا ہے اس لئے یہ مناسب نہیں کہ معاوضوں میں اضافے کی بات کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کھلاڑی نے 14فروری تک اپنی دستیابی کے بارے میں نہ بتایا تو اس کی سلیکشن کے بارے میں غور نہیں کیا جائے گا۔اس سے پہلے ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سمی نے بورڈ کے چیف کو دوسرا خط بھی لکھا تھا جس میں معاوضہ نہ بڑھانے کی بات کو مسترد کیا گیا تھا۔ اب تک بورڈ اور کھلاڑیوں کی یونین اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں جس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کیلئے دوسری درجے کی ٹیم بھیجی جائے گی۔واضح رہے کہ اس وقت ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹونٹی کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہے اگر اس کی مکمل ٹیم نہ آئی تو اس کی یہ پوزیشن خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close