کھیل و ثقافت

کرکٹ ورلڈ کپ اسکواڈ؛ 18 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار

لاہور: کرکٹ ورلڈ کپ اسکواڈ کا انتخاب کرنے کیلیے سلیکٹرز کی میٹنگ ہفتہ کو ہوگی۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت بھی طلب کی جائے گی، ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے 18 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے، اسکواڈ میں اوپننگ اور پیس بیٹری سمیت ایک دو،  پوزیشن کیلیے چند پلیئرز دوڑ میں شامل ہیں۔

اس حوالے سے فیصلے کرنے کیلیے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،  مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ون ڈے کپ  کے ٹاپ پرفارمرز کو زیر غور لانے کے اعلان کا بھرم قائم رکھنے کیلیے ایک، دو مزید کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کیلیے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مدعو کیا جا سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close