کھیل و ثقافت

میرا کام سلیکشن ہے کسی کھلاڑی کو فیئرویل نہیں دے سکتا

یہ بات انہوں نے لاہور میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کے ناموں کا اعلان کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے گیند پی سی بی کے کورٹ میں ڈالتے ہوئے شاہد آفریدی کے الوداعی میچ کے حوالے سے کہا کہ کسی لڑکے کو سلیکٹ کرسکتا ہوں، فیئرویل دینا میرا کام نہیں۔

انضمام نے کہا کہ میں کسی کھلاڑی کو فیئرویل نہیں دے سکتا، شاہد آفریدی کوخود پتہ ہونا چاہئیے کہ کب جانا چاہئیے اور کب نہیں، یہ فیصلہ آفریدی خود کریں گے۔

انضمام الحق نے کہا کہ آفریدی نے اٹھارہ سے بیس سال تک ملک کی خدمت کی، جس نےاتنی خدمت کی ہو، اسے اعزاز کے ساتھ رخصت ہونا چاہیے۔

ان کا کہناتھا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی کہہ چکے ہیں کہ ان کی کرکٹ ابھی باقی ہے۔ جب وقت آئے گا خود کرکٹ کے میدان سے رُخصت ہوجائیں گے، کھلاڑیوں کو اعزاز کے ساتھ ہی رخصت ہونا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ میری کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے، سب کھلاڑی میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close