More share buttons
Share with your friends










Submit
کھیل و ثقافت

پی سی بی اکیڈمی میں کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے لئے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہیں۔ فٹنس ٹیسٹ کے لیے 23 کھلاڑی کو طلب کیا گیا تھا جنہیں مختلف اوقات میں بلایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوچنگ اسٹاف اور میڈیکل پینل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مانیٹر کر رہا ہے، محمد نواز دو روز پہلے ٹیسٹ دے چکے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں۔

 محمد نواز کو پیٹرن ٹرافی گریڈ ٹو کا میچ کھیلنا تھا اس لیے ان کے ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر ان کا فٹنس ٹیسٹ 13 اپریل کو لیا گیا۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی فٹنس ٹیسٹ دینے کے لیے اکیڈمی میں موجود ہیں۔

ورلڈ کپ کے لیے 23 کھلاڑیوں میں سے مکمل طور پر فٹ 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close