کھیل و ثقافت

سری لنکا میں کشیدہ حالات: پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ

لاہور: کشیدہ حالات کے بعد قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ٹیم کا دوری سری لنکا منسوخ ہونیکی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق کرکٹ سری لنکا کے عہدیداروں نےفی الوقت انڈر19 سریز ملتوی کردی ہے، سیریز کی نئی تاریخوں کیلئے دونوں بورڈز رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ سے توقعات

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے جنوبی افریقا کے دورے سے قبل کولمبو میں سیریز کا امکان ہے، کولمبو میں ایک روزہ سیریز کیلئے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا نے موجودہ سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 30 اپریل کو سری لنکا روانہ ہونا تھا۔

واضح رہےکہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد سے سری لنکا میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close