کھیل و ثقافت

سنچری کی خوشی ہے لیکن ٹیم جیت جاتی تو کافی اچھا ہوتا، بلے باز امام الحق

انگلینڈ میں 150 رنز کی اننگز کھیلنے والے کم عمر ترین بیٹسمین کا اعزاز پانے والے بلے باز امام الحق کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم جیت جاتی کافی اچھا ہوتا اور اس اننگز سے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ بطور اوپنرٹیم کوچ اور کپتان نے جومیرا کردار طے کیا ہے اس میں وکٹ پر قیام کرنے کے ساتھ اسکور بورڈ کو بھی متحرک رکھنا ہے، ساتھی اوپنر فخر زمان چوں کہ زیادہ جارحانہ انداز سے کھیلتے ہیں تو اس صورت حال میں میری ذمہ داری ہوتی ہے کہ ایک اینڈ سنبھالے رکھوں اور انہیں زیادہ کھیلنے کا موقع فراہم کروں، کوشش کرتا ہوں کہ پورے اوورز تک وکٹ پر موجود رہوں، ابتدائی دو وکٹ جلد گرجانے کے بعد بس یہ ہی سوچا تھا کہ  50 اوورز تک کھڑے ہوناہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرا ون ڈے: امام الحق کی شاندار سنچری، انگلینڈ کو 359 رنز کا ہدف

اوپننگ بلے باز نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ میں لمبا اسکور بنانے کے لیے پہلے تین بلے بازوں میں سے کسی ایک کا آخر تک وکٹ پر ٹھہرنا بہت اہم سمجھاجاتا ہے، انگلینڈ کے لیے ہدف اتنا آسان نہیں تھا لیکن چند ڈراپ کیچز کی وجہ سے انہیں اسکور بنانے میں آسانی ہوئی، ڈراپ کیچز بھی کھیل کا حصہ ہیں، اپنی غلطیوں سے سیکھ کر اگلے میچوں میں مزید اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، مثبت چیز یہ ہے کہ ہر میچ میں سب   لڑکے جان ماررہے ہیں، اور پرفارمنس میں بہتری لانے کے لیے محنت کررہے ہیں۔

امام الحق نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے پریکٹس میچوں کے ساتھ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہاہے ، جو میگاایونٹ میں بہت کام آئے گا، اگر ٹیم جیت جاتی کافی اچھا ہوتا، اس اننگز سے اعتماد میں مزید اضافہ ہواہے،  کوشش ہوگی کہ اگلے آنے والے میچوں میں بھی کارکردگی کے اس تسلسل کو برقرار رکھوں اور ٹیم مینجمنٹ کی توقعات پر پورا اتروں۔

یاد رہے کہ امام الحق انگلش سرزمین پر ایک روزہ میچ میں 150 رنز بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بنے ہیں، انہوں نے 23 سال 153 دن کی عمر میں یہ اعزازپایا۔ 1983 میں کیپل دیو نے 24 سال 163 دن کی عمر میں زمبابوے کے خلاف 175 رنز بنائے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close