کھیل و ثقافت

مچل اسٹارک کوئی خطرہ نہیں، اوپنر امام الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ آسٹریلوی باﺅلر بھی حیران رہ جائیں

ٹاﺅنٹن: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے فاسٹ باﺅلرز جوفرا آرچر اور مارک ووڈ کے سامنے کھیلنے کا تجربہ آسٹریلین باﺅلنگ اٹیک کیخلاف کام آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق امام الحق نے کہا کہ ”مچل اسٹارک کوئی خطرہ نہیں ہیں، بلکہ میں تو ان کا سامنا کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں، ایسا ہی جوفرا آرچر اور مارک ووڈ کے حوالے سے بھی تھا لیکن ہم نے انہیں بہت پراعتماد طریقے سے کھیلا۔“

پاکستانی اوپنرز نے انگلینڈ کیخلاف 82 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا تھا جس میں امام الحق کے 44 رنز شامل تھے اور اسی آغاز کی بدولت پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو ناصرف 348 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی بلکہ ٹورنامنٹ کی فیورٹ کہلانے والی ٹیم کو 14 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی بھی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: سنچری کی خوشی ہے لیکن ٹیم جیت جاتی تو کافی اچھا ہوتا، بلے باز امام الحق

امام الحق کا کہنا ہے کہ ”میں نے بہت مشکل کنڈیشنز میں ڈیل سٹین اور کاگیسو ربادا کا سامنا کیا ہے۔ آپ کسی باﺅلر کو خطرناک نہیں کہہ سکتے، اور میں کسی باﺅلر کی خوبیوں کے بجائے اپنی خوبیوں کے مطابق تیاری کرتا ہوں، میں ایسا نہیں سوچتا، کیونکہ اگر آپ نے فائنل کھیلنا ہے تو آپ کو ورلڈکپ کی بہترین ٹیموں کو شکست دینا ہو گی۔“

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اب تک دو میچ کھیلے ہیں جن میں سے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شرمناک شکست ہوئی تو دوسرے میچ میں حیران کن طور پر ٹورنامنٹ کی سب سے فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر دیگر ٹیموں کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجائی جبکہ سری لنکا کیخلاف تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا اور اب 12 جون کو آسٹریلیا کیخلاف میدان میں اترے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close