کھیل و ثقافت

شیکھر دھون کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارت کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

نوٹنگھم: بھارت کے معروف بلے باز شیکھر دھون انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں اور اب بھارت کیلئے ایک اور بری خبر ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف 13 جون کو شیڈول میچ بھی بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات نے 13 جون کو نوٹنگھم میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث میچ جزوی یا مکمل طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما اور شیکھر دھون کو اے پلس کیٹیگری ملنے پر وسیم اکرم حیران

ذرائع کے مطابق آئی سی سی حکام کی جانب سے محدود اوورز کا میچ کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاہم یہ موسم کی صورتحال پر منحصر ہے اور میچ متاثر ہونے کی صورت میں بھارت کو ایک قیمتی پوائنٹ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ دو روز سے مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ برمنگھم، پیٹربروف اور نیو کاسل کے رہائشیوں کیلئے ’ییلو وارننگ‘ بھی جاری کر دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مسلسل تیز بارش کے باعث سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close