Featuredکھیل و ثقافت

پاکستانی پیسر محمد عامر کی ورلڈ کپ 2019ء میں کیریئر کی بہترین باؤلنگ

پاکستانی پیسر محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف نہ صرف اپنے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا بلکہ ورلڈ کپ 2019ء میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں کامیاب تترین باؤلر بھی بن گئے ہیں۔

انگلینڈ کے شہر ٹاؤنٹن کے کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے ابتدائی 22 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 146 رنز بنائے تھے اور ایک بڑے اسکور کی جانب گامزن تھے، ایسے میں عامر نے 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 82 رنز پر کھیلنے والے ایرون فنچ کو آوٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء: آسٹریلیا کی ٹیم 307 رنز پر آؤٹ، محمد عامر کی 5 وکٹیں

عامر نے پہلی وکٹ حاصل کرتے ہی محمد حفیظ نے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسمتھ کو پویلین کی راہ دکھائی جس کے بعد پاکستانی باؤلرز نے آسٹریلیا کے بلے بازوں کے ارادوں کو بڑی حد تک محدود کردیا۔

محمد عامر نے شان مارش اور عثمان خواجہ جیسے بہترین بلے بازوں کو آؤٹ کرکے حریف ٹیم کو دباؤ میں لایا اور اپنی نپی تلی باؤلنگ کے ذریعے 20 رنز بنانے والے الیکس کیرے اور آخری بلے باز مچل اسٹارک کو آؤٹ کرکے کیریئر میں پہپلی مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کرلی۔

محمد عامر نے ان 5 وکٹوں کے ساتھ ہی ورلڈ کپ 2019 میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں سب سے زیادہ 10 وکٹیں حاصل کرکے کامیاب باؤلرز کی فہرست میں اپنا پہلی پوزیشن پر درج کرا دیا۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کے فرگوسن اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جہاں دونوں باؤلرز نے 3 میچوں میں بالترتیب 8 اور 7 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

خیال رہے کہ محمد عامر نے اس سے قبل 53 میچوں میں بہترین 28 رنز کے عوض 4 وکٹیں تھیں جو انہوں نے 9 اگست 2009 کو سری لنکا کے خلاف کولمبو میں حاصل کی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close