کھیل و ثقافت

پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین ورلڈ کپ میں اپنی اسپیڈ کا جادو دکھانے کیلئے بے تاب

ٹاؤنٹن: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں اپنی اسپیڈ کا جادو دکھانے کیلئے بے تاب ہوں، جب بھی موقع ملا اپنا بہترین کھیل پیش کروں گا۔

 ٹاؤنٹن میں میڈیا سے گفتگو میں حسنین کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ رہ کر بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، بولنگ کوچ اظہر محمود بھی بھرپور رہنمائی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا اصل ہتھیار اسپیڈ ہے اور جب بھی موقع ملے گا اس کا بھرپور مظاہرہ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد حسنین کو کس نے ڈھونڈا اور انہیں یہاں تک لانے کا کریڈیٹ کسے جاتا ہے؟ حقیقت پتہ چل گئی

ایک سوال پر نوجوان بولر کا کہنا تھا کہ ہر بولر کو دیکھ کر سیکھ رہا ہوں، یہ دورہ اور ٹیم کے ساتھ رہنا میرے لیے بہت مفید ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے شاندار بولنگ کرکے پاکستان ٹیم میں جگہ حاصل کرنے والے بولر نے کہا کہ پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فرق ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر ہینڈل کرنا سیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد حسنین ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہیں تاہم اب تک انہیں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close