کھیل و ثقافت

پہلے بولنگ کا فیصلہ ٹھیک تھا لیکن اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے، کپتان سرفراز احمد

مانچسٹر: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ ٹھیک تھا لیکن اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ ٹھیک تھا لیکن اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے، بولرز نے رائٹ ایریا میں بولنگ نہیں کی جب کہ فخر اور بابر کی اچھی پارٹنر شپ تھی۔

سرفرازا حمد کا کہنا ہے کہ شکست کے بعد پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ اب مشکل ہوگیا ہے، لیکن ابھی چار میچز باقی ہیں اچھا سے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بیٹنگ لائن پھر فلاپ: ورلڈ کپ میں بھارت نے گرین شرٹس کو شکست دیدی

واضح رہے بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت کے 302 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم  مقررہ 40 اوورز میں 6 وکٹوں پر 212 رنز ہی بنا سکی اور بھارت نے ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف جیت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گرین شرٹس کو 89 سے شکست دے دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close