کھیل و ثقافت

‘انشاء اللہ اچھا وقت ضرور آئے گا’: سرفراز کا عید پر کشمیریوں کو پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آج کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنے کا دن ہے، اللہ تعالیٰ کشمیری بھائیوں کی مشکلات کو آسان کرے۔

نماز عید الاضحیٰ کے بعد کشمیری عوام کیلئے اپنے پیغام میں سرفراز احمد نے کہا کہ ‘پوری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، آپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے’۔

قومی کپتان نے مزید کہا کہ ‘ہم اللہ پاک سے یہی دعا کریں گے کہ آپ لوگوں پر جو مشکل وقت آیا ہے اللہ آپ کو اس سے نکالے اور انشاء اللہ اچھا وقت ضرور آئے گا’۔

انڈر 19 ایشیاء کپ کے اسکواڈ میں ’کراچی‘ کا کوئی بھی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close