کھیل و ثقافت

سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش مسترد کردی

سری لنکا کا پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکارکرتے ہوئے پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے کا عندیہ دیا ہے۔

سری لنکن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گی اور اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کی کوشش کے طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو رواں سال شیڈول سیریز کا ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے جس کے میچز نیوٹرل مقام پر شیڈول ہیں البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو ان میں سے ایک میچ پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔

اس سلسلے میں سری لنکا نے مثبت جواب دیتے ہوئے پاکستان میں صورتحال جائزہ لینے کے لیے اپنی سیکیورٹی ٹیم کو بھیجا تھا جس نے کراچی اور لاہور کا دورہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا ٹیسٹ میچز کی جگہ پاکستان میں ون ڈے میچز کھیلنے میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے اور انہوں نے پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلنے کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے بارے میں پی سی بی کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close