کھیل و ثقافت

قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ثنامیر کی قیادت میں دورہ نیوزی لینڈ کےلیے روانہ ہوگئی جہاں ٹیم 5ون ڈے اور ایک ٹی 20میچ کھیلے گی۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم 19 سال بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز ای کے 623 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئی۔ویمن کرکٹ ٹیم کے15رکنی اسکواڈ کے ساتھ 5آفشلز بھی نیوزی لینڈ روانہ ہوئے ہیں۔

میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ویمن کرکٹ ٹیم پہلا ون ڈے9نومبر،دوسرا11،تیسرا13،چوتھا17اور سیریز کا آخری ون ڈے میچ 19 نومبر کوکھیلے گی،جبکہ واحد ٹی ٹونٹی میچ 21نومبر کو ہو گا۔

واضح رہے کہ قومی ویمن ون ڈے کرکٹ ٹیم کی قیادت ثنا میر جبکہ قومی ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بسماءمعروف کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close