کھیل و ثقافت

پاکستانی خاتون نے پاوور لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

ذوالفیا نذیر پاور لفٹر بن گئیں دوبئی میں ہونےوالی پاوور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

انڈر ففٹی ٹو ویٹ کیٹیگری میں ذوالفیا نذیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکویٹس اور ڈیڈ لفٹ میں 110کلوگرام جب کہ چیسٹ پریس میں 57 عشاریہ 5 کلوگرام وزن اٹھاکر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

ذوالفیا نے دبئی میں ہونیوالی ڈیزرٹ بیربال پاور میٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرکے طاقت کے اس کھیل میں اپنی مہارت ثابت کردی۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔

ذوالفیا نے کہا کہ انہوں نے فٹنس ٹریننگ کیلئے پاور لفٹنگ کا کھیل اپنایا ، ساتھ ساتھ فٹبال بھی جاری ہے اور وہ دبئی میں کلب فٹبال بھی کھیل رہی ہیں۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان فٹبال کے معاملات بھی جلد بہتر ہوں گے تاکہ انہیں ایک بار پھر ملک کیلئے بھی فٹبال کھیلنے کا موقع مل سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close