Featuredکھیل و ثقافت

قومی کرکٹ ٹیم میں عمر اکمل اور احمد شہزاد جگہ بنانے میں کامیاب

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں عمر اکمل اور احمد شہزاد بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے تربیتی کیمپ کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، تمام کھلاڑی 18ستمبر بروز بدھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے۔

مصباح الحق 21 ستمبر بروز ہفتہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کریں گے۔

قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہو گی جہاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا

ممکنہ اسکواڈ:

سرفراز احمد (کپتان) بابر اعظم (نائب کپتان)، عابد علی ، احمد شہزاد ، آصف علی ، فہیم اشرف ، فخر زمان، حارث سہیل ، حسن علی ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، امام الحق ، محمد عامر ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان، شاداب خان ، عمر اکمل ، عثمان شنواری اور وہاب ریاض ۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close