کھیل و ثقافت

میسی نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا

لیونل میسی نے فیفا کے مردوں کے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا

بارسلونا کے اسٹرائیکر لیونل میسی کی جیت حیران کن تھی کیونکہ انہوں نے گزشتہ سیزن میں لیورپول کی چمپیئنز لیگ میں مدد کرکے یوئیفا کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے والے وین ڈائیک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یوونٹس کے اسٹرائیکر رونالڈو کو بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم انہوں نے تقریب میں شرکت سے انکار کردیا تھا کیونکہ ان کا نام فیفا کے 11 بہترین ٹیم میں میسی کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔

میسی اور وین ڈائیک دونوں ہی اب بیلن ڈی اور حاصل کرنے کی دوڑ میں آمنے سامنے ہیں جس کا اعلان 2 دسمبر کو ہوگا۔

ایوارڈ جیتنے پر تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے لیونل میسی کا کہنا تھا کہ ‘میرے لیے سب سے اہم چیز ایک مجموعی جیت ہے

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میسی نے فیفا کا بہترین ایوارڈ حاصل کیا ہے جسے 2016 میں قائم کیا گیا تھا۔

رونالڈو نے اس سے قبل 2016 اور 2017 میں یہ ایوارڈ جیتا تھا جبکہ کروشیا لوکا موڈرچ نے گزشتہ سال رونالڈو اور میسی، دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close