Featuredکھیل و ثقافت

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

مختصر ترین فارمیٹ کے لیے دونوں ٹیمیں متوازن ہیں جبکہ پاکستان کو ہوم گراؤنڈ ہونے اور تجربے میں کچھ برتری حاصل ہے۔

میچ کے لیے اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد کی گزرگاہ کی بھی نگرانی کی جارہی ہے۔

شائقین اپنے اسٹارز کی ایک مرتبہ پھر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں عمدہ پرفامنسز دیکھنے کے لیے بے چین ہیں جبکہ ان میں اسٹیڈیم پہنچنے کے لیے انتہائی جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 0-2 سے با آسانی شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close