کھیل و ثقافت

اولمپک کوالیفائر کیلئے پاکستان کی ہاکی ٹیم کا اعلان

 اولمپک کوالیفائر کیلئے پاکستان کی 19 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان کی 19 رکنی ہاکی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کریں گے۔ اہم ایونٹ کیلئے سات نئے کھلاڑیوں کو بھی منتخب کیا گیا ہے

نیدرلینڈ زسے اہم مقابلے کیلئے اسکواڈ میں 7 نئے کھلاڑی بھی منتخب کیے گئے ہیں ، 26 اور 27 اکتوبر کو اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ سے قبل قومی ٹیم جرمنی کے خلاف بھی دو میچز کھیلے گی۔

پاکستان ہاکی کیلئے ٹوکیو اولمپکس تک رسائی کا آخری چانس ہے۔ گرین شرٹس کو اولمپک کوالیفائر میں نیدر لینڈز سے مقابلہ کرنا ہے

اسکواڈ میں گول کیپر امجد علی اور وقار شامل ہیں جبکہ فل بیک عماد بٹ ، رضوان علی اورمبشرعلی ، ہاف بیک معین شکیل ، تصور عباس ، راشد محمود ، ابوبکر ، اظفر یعقوب اور فارورڈ میں اعجاز احمد ، عمر بھٹہ ، رانا سہیل ، رضوان سینئر،علی شان ، رانا وحید،غضنفر علی اور حماد انجم شامل ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close