کھیل و ثقافت

مارش نے پاکستان سے ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ کو خطرے میں ڈال دیا

پرتھ: 

جذباتی مچل مارش نے اپنا ہاتھ انجرڈ کروا کر پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ  کے امکان کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔

گزشتہ روز مچل مارش نے ویسٹرن آسٹریلیا کی جانب سے تسمانیہ کے خلاف شیفلڈ شیلڈ میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم کی دیوار پر مکا جڑ کر اپنا بولنگ ہینڈ زخمی کردیا تھا، جس سے ان کی جمعے کو شیڈول اگلے میچ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی تھی۔

ٹیم اعلامیے کے مطابق رواں ہفتے ہی انجری کی نوعیت اورکی کھیل میں واپسی کے دورانیے کا علم ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان سے2 ٹیسٹ میچز کیلیے مارش کی اسکواڈ میں جگہ پہلے ہی شیفلڈ شیلڈ میں اچھی پرفارمنس سے مشروط ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close