More share buttons
Share with your friends










Submit
کھیل و ثقافت

بنگلہ دیشی خواتین نے پاکستان میں کھیلنے کی ہامی بھرلی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم کل پاکستان پہنچے گی ، بنگلہ دیشی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنے کی ہامی بھرلی

دورہ پاکستان کے لیے بنگلہ دیش خواتین کی14 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، سلمیٰ خاتون ٹی ٹوینٹی کی قیادت کریں گی جبکہ رومانا احمد ون ڈے سیریز میں کپتانی کی فرائض انجام دیں گی۔

چیف سلیکٹر عروج ممتاز کل کراچی میں قومی ٹیم کا اعلان کریں گی۔

بنگلہ دیش خواتین ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں جہاں آرا عالم، شمیمیٰ سلطانہ، نگار سلطانہ، عائشہ رحمان، سنجیدا اسلام، لتا موندل، پنا گھوش، ایکا مولک، خدیجتہ الکبریٰ، شرمین سلطانہ، فرزانہ حق پنکی، شرمین سلطانہ سپتا شامل ہیں۔

بنگلہ دیشی ٹیم لاہور میں‌ ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سیریز کھیلے گی.

ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی 24 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی اور 26، 28 اور 30 اکتوبر کو ٹی ٹوینٹی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 2 اور 4 نومبر کو لاہور میں ہوگی۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close