Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان کی نیدرلینڈز کیخلاف حیران کن پرفارمنس

ایمسٹلوین: اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کا نیدرلینڈز کیخلاف میچ برابر

ایمسٹلوین میں کھیلے گئے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کا پہلا میچ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان انتہائی دلچسپ و سنسنی خیز رہا۔

قومی ہاکی ٹیم کی متاثر کن کارکردگی نے سب کو حیران کردیا ہے جبکہ پاکستان عالمی رینکنگ میں 17 ویں اور نیدرلینڈز تیسرے نمبر پر ہے۔

 دوسرا اور فیصلہ کن میچ  آج اتوار کو کھیلا جائے گا جو ٹیم جیتے گی وہ ٹیم ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کی حق دار ہوگی تاہم میچ برابری کی صورت میں فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوگا۔

پاکستان نے ورلڈ نمبر 3 نیدرلینڈز کے خلاف پہلا میچ 4-4 گول سے برابر کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close