More share buttons
Share with your friends










Submit
کھیل و ثقافت

سپراسٹار فٹبالر میسی کی واپسی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

بیوس آئرس: ارجنٹینا کے سپراسٹار لائنل میسی تین ماہ کی پابندی کے بعد ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہوگئے۔

میسی کو اگلے ماہ کھیلے جانے والے دوستانہ میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، لاکھوں مداح انہیں دوبارہ میدان میں دیکھنے کے متمنی ہیں۔

لائنل میسی نے رواں سال کوپا امریکا ٹورنامنٹ کو کرپٹ اور فکس کہا تھا جس کی وجہ سے ان پر تین ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

لائنل میسی نے کوپا امریکا فٹبال کپ کو کرپٹ قرار دیا تھا جو فیفا کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے، معروف فٹبالر کو 50 ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

فیفا کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اسٹار فٹبالر تین ماہ تک کوئی بھی بین الاقوامی فٹبال میچ نہیں کھیل سکے، تاہم اب وہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بارسلونا کلب کے فارورڈر اور لیونل میسی کو ارجنٹینا اور چلی کے درمیان ہونے والے مقابلے میں باہر کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے الزام عائد کیا کہ کپ برازیل کے لیے فکس کیا گیا۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close