کھیل و ثقافت

پاکستان ویمن کو دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست

 لاہور: بنگلہ دیش ویمن نے پاکستان ویمن کو دوسرے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پوری ٹیم 49ویں اوور میں 210 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ناہیدہ خان نے 63 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

جواب میں مہمان ٹیم نے ہدف آخری وکٹ پر آخری اوور میں ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔

پلیئر آف دی میچ فرغانہ حق نے 67 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کے منیجر جاوید عمر کا کہنا تھا کہ ٹور شاندار رہا، دورے کے آخری میچ میں کامیابی پر خوشی ہے، سیکورٹی اور میزبانی شاندار تھی، اُمید ہے کہ مینز ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close