کھیل و ثقافت

مصباح اور یونس نے نیوزی لینڈ میں انوکھا کام کر ڈالا

نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے کھلاڑی تفریح کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے اور ایسے میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سینئر بلے باز یونس خان نے مچھلی کا شکار کیا جب کہ اس موقع پر مصباح کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ تھیں جنہوں نے اپنے کپتان شوہر کےساتھ شکار کرکے تصاویر بنوائیں۔ نیوزی لینڈ کے مختصر مگر مشکل دورے پر موجود قومی ٹیم بارش کی وجہ سے پریکٹس تو نہ کر سکی مگر کپتان مصباح الحق اور یونس خان موقع غنیمت جانتے ہوئے نیلسن کے سمندر پہنچ گئے۔ ساحل سمندر پر دونوں سینئر کھلاڑیوں نے نایاب مچھلی کا کامیاب شکار کیا اور کامیاب شکار کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے فاتحانہ انداز سے تصویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا جب کہ اس موقع پر مصباح کی اہلیہ نے بھی شکار کی ہوئی مچھلی ہاتھ میں پکڑ کر تصاویر بنوائیں۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 11 نومبر سے کلب ٹیم کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی جب کہ کیویز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 17 نومبر سے ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close