کھیل و ثقافت

ننھی ایٹھلیٹ نے فگراسکیٹنگ مقابلہ جیت کرملک کا نام روشن کیا

پاکستان کی 5 سالہ ننھی ایٹھلیٹ مَلاک فیصل ظفر نے آسٹریا میں ہونے والا فگر اسکیٹنگ کا مقابلہ جیت لیا۔

ایتھلیٹ ملاک فیصل ظفر نے اس کھیل میں ایوارڈ حاصل کرکے عالمی سطح پر  اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں اس کھیل کےروشن مستقبل کی نوید سنا دی ہے۔

ملاک نے 24 ویں انٹرنیشنل ایسکپ انسبرک 2019 کے دوران عمدہ اسکیٹنگ کرنے کے بعد کے ’بیسک نوائس گرلز 2‘ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یاد رہے کہ اس عالمی ایونٹ میں آسٹریا، جرمنی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور کئی دیگر ممالک کے 200 سے زائدایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا۔

ایتھلیٹ ملاک فیصل ظفر کا مقصد اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close