کھیل و ثقافت

پاکستان کی ٹینس ٹیم ‏ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کے لیے روانہ

پاکستانی ٹینس ٹیم ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈلز کے لیے پر عزم

ساوتھ ایشین گیمز یکم دسمبر سے نیپال میں شروع ہو رہے ہیں۔  ‏ٹینس اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان ڈبلز میں ایکشن میں ہوں گے۔

سینئرز کے ساتھ ساتھ مردوں کی ٹیم میں مزمل مرتضیٰ اور ایم عابد شامل ہیں جب کہ ویمنز ٹیم میں اشنا سہیل، سارا منصور، سارا محبوب اور ماہین آفتاب شامل ہیں۔

‏ ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں صرف بھارت ہی حریف نہیں ہو گا، دیگر 6 ممالک بھی حصہ لے رہے ہیں اس لیے ٹارگٹ یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ میڈلز جیتیں۔

عقیل خان کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز سے قبل اعصام الحق اور میرا ایک ساتھ ڈبلز کھیلنے کا مقصد یہی تھا کہ کہ ہماری پارٹنر شپ بنے اور انڈر اسٹینڈنگ کے ساتھ کھیل سکیں کیونکہ عرصہ دراز سے ہم ایک ساتھ ڈبلز نہیں کھیل سکے تھے۔

ویمنز ٹیم کی رکن اشنا سہیل کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں بھارت کے علاوہ سری لنکا کی ٹیم بھی سخت حریف رہی ہے، گزشتہ گیمز میں سری لنکا کے خلاف ہماری پرفارمنس اچھی رہی تھی، اب اگر بھارتی ٹیم بھی سامنے آئے گی تو اس کے خلاف بھی ضرور اچھی کارکردگی دکھائیں گی۔

اشنا سہیل نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے کے امکانات روشن ہیں، بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گی تاکہ پاکستان کے لیئے میڈلز جیت سکیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close