کھیل و ثقافت

کرائسٹ چرچ میں شکست کے سائے منڈلانے لگے

کھیل کے اختتام پر پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 129رنز بنائے تھے، اور اسے نیوزی لینڈ پر صرف 62 رنز کی برتری حاصل ہے

پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور سمیع اسلم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 21 رنز بنائے۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی سمیع اسلم تھے، وہ صرف سات رنز بنا کر ڈی گرانڈوم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پھونک پھونک کر کھیلنے والے بابر اعظم واٹلنگ کی لیگ سٹمپ سے باہر جاتی ہوئی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 29 رنز بنائے۔

اس کے بعد یونس خان، اظہر علی، مصباح الحق اور محمد عامر بھی آؤٹ ہو گئے۔ ان میں اظہر علی کے علاوہ کوئی بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔ اظہر نے انتہائی سست رفتاری سے بیٹنگ کی اور 173 گیندوں پر صرف 31 رنز سکور کیے۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 200 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور اسے پاکستان کے خلاف 67 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیت راول نے سات چوکوں کی مدد سے 55 اور ہینری نکولس نے چار چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیت راول اور ہینری نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

پاکستان کی جانب سے راحت علی نے چار، سہیل خان اور محمد عامر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 133 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق نے سب سے زیادہ 31 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کولن گرانڈوم نے چھ، جب کہ ٹِم ساؤدی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close