Featuredکھیل و ثقافت

ڈیرن سیمی اور ہاشم آملا کی وزیر اعظم سے ملاقات

اسلام آباد: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ و دیگر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

پشاور زلمی کے وفد نے چیئرمین جاوید آفریدی کی قیادت میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات۔ جاوید آفریدی کے ہمراہ کپتان ڈیرن سیمی، فرنچائز کے ہاشم آملا اور کوچ محمد اکرم بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے عظیم جنوبی افریقی بلے باز اور پشاور زلمی کے ہاشم آملا کو بھی خوش آمدید کہا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے کے اعلان پر انہیں گرمجوشی سے مبارک باد دی۔ اورڈیرن سیمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ بھی ہمارے شہری ہیں اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے آپ کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے اور لوگ خوش ہیں، پی ایس ایل کے تمام میچز میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہیں جس سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت پیغام گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پشاور زلمی اور ڈیرن سیمی کے کردار کو سراہا۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close