کھیل و ثقافت

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست:پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کے میچ میں کراچی کنگز کو شکست دینے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی یہ پی ایس ایل کے پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چھ میچ کھیلے جن میں سے پانچ میں فتح حاصل کی۔ اس کے 10پوائنٹس ہیں۔ کوئٹہ کو اب تک لاہور قلندر ز کی ٹیم ہی شکست دے سکی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نچلے نمبر پر ہے اس نے پانچ میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close