کھیل و ثقافت

باکسر محمد وسیم فلپائن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے

باکسرمحمد وسیم کے استقبال کے لئے مداحوں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پرموجودہے، استقبال کے لئے پھول اورا ن کی تصاویر بھی ساتھ لائے ۔محمد وسیم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے ٹائٹل جیتنے پر بے حد خوشی ہے، دنیا کے ٹاپ فائیو میں میرا دوسرا نمبر ہے۔ بھارت ایک ارب کی آبادی کے باوجود یہ ٹائٹل نہیں جیت پایا۔کورین حکومت میری مدد کر رہی ہے،پاکستان حکومت کچھ نہیںکر رہی ۔ان کا کہنا تھا کہ میں پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کے تعاون پران کا بے حد شکرگزار ہوں۔ واضح رہے کہ محمد وسیم نے فلپائن کے باکسرکوہراکرسلور فلائی ویٹ کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close