Featuredکھیل و ثقافت

سری لنکا بولر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

کولمبو: سری لنکا کے فاسٹ بولر شیھان مدوشناکا کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے ایک فاسٹ بولر کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی ، بولر شیھان مدوشناکا کو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ مدوشناکا کو منشیات رکھنے کے الزام میں حراست میں لے کر جیل بھیجا گیا ہے۔

منشیات کے الزام میں گرفتار 25 سالہ فاسٹ بولر کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تو کیس کی سماعت کے بعد کھلاڑی کو 2 ہفتوں کے لیے جیل بھیج دیا گیا، پولیس کے مطابق جب اتوار کو مدوشناکا کو پنالا شہر میں حراست میں لیا گیا تب ان کے پاس 2 گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔

مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ مدوشناکا کو دو ہفتوں کے لیے عدالتی حراست میں جیل بھیجا گیا ہے، پیر کے روز لاک ڈاؤن کے دوران ایک گاڑی کو روکا گیا تو اس وقت مدوشناکا کے ساتھ گاڑی میں ایک اور شخص بھی موجود تھا، تلاشی پر ان کے پاس سے ہیروئن برآمد ہو گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close