کھیل و ثقافت

پاکستان کو 12سال بعد ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی مل گئی

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پاکستان کو ڈیوس کپ کی میزبانی سے محروم کردیا تھا، اب بارہ سال کے طویل عرصے بعد ایران کی ٹیم اگلے سال تین سے پانچ فروری تک پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے ایشیا اوشیانا گروپ ٹو کا ٹائی میچ کھیلے گی۔

دوہزار چار میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹائی میچ کی میزبانی پاکستان کرچکا ہے، جسمیں قومی ٹینس ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تین دوسے کامیابی سمیٹے تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان دو ہزار نو میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی سے محروم ہوگیا تھا جبکہ امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش ںظر کرکٹ ٹیم بھی یو اے ای میں ہوم سیریز کھیلنے پر مجبور ہے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ دو ہزار چار میں ڈیوس کپ ٹینس ایونٹ کی میزبانی کی تھی جبکہ رواں سال ڈیوس کپ میں پاکستان کو اپنا ہوم ایونٹ نیوزی لینڈ ہی میں کھیلنا پڑا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close