کھیل و ثقافت

برطانیہ کی مشہور لیژر لیگ پاکستان میں متعارف کرا دی گئی

پاکستان میں بھی جدید اور ٹی ٹوئنٹی طرز کی لائیژر فٹبال لیگ کھیلی جائیگی، برطانوی ہائی کمیشن کراچی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران لائژر لیگ کی رونمائی کردی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر بلینڈا لیوئس نے کہا کہ پاکستان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے یہ لیگ اہمیت کی حامل ہے۔

لائیژر لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ باسٹھ ممالک میں مشہور ہونے کے بعد اب پاکستان میں بھی مختصر فارمیٹ کی فٹبال ہوگی، پاکستان مینز اینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کے کپتانوں کو لائیژر لیگ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

فائیو، سکس، اور سیون اے سائیڈ فٹبال کیلئے پاکستان کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو مستقبل میں عالمی ٹیموں سے مقابلہ کریگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close