کھیل و ثقافت

بارسلونا سٹار میسی کی افغان بچے سے ملاقات

چھ سالہ مرتضیٰ احمدی کی دھاری دار پلاسٹک بیگ سے بنی شرٹ پہنے تصویر اس سال جنوری میں وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد بارسلونا کے سٹرائیکر نے انھیں اپنی ایک دستخط شدہ شرٹ بھیجی تھی۔

قطر 2022 ورلڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق اب مرتضیٰ احمدی کی لیونل میسی سے دوحا میں ملاقات ہوئی ہے۔

بارسلونا کی ٹیم اس وقت دوحا میں ہے جہاں منگل کے روز اس کا الاہلی ٹیم کے خلاف منگل کو دوستانہ میچ ہونا والا ہے۔ اس موقع پر مرتضیٰ احمدی میسی کے ساتھ گراؤنڈ میں ٹہلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

سپریم کمیٹی نے منگل کے روز احمدی اور میسی کی تصویر کو ٹویٹ کیا ہے۔ ‘ ایک تصویر جو دنیا دیکھنا چاہتی تھی۔۔۔ایک چھ سالہ بچے نے اپنے ہیرو میسی سے ملنے کا خواب دیکھا تھا جو آخر کار شرمندہِ تعبیر ہوا۔’

احمدی کا تعلق افغان صوبے غزنی کے جاغوری ضلع سے ہے۔ انہیں علاقے میں شدید لڑائی کی وجہ سے مئی میں پاکستان نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔

مرتضیٰ کی شناخت آسٹریلیا میں رہنے والے ان کے چچا عظیم احمدی نے کی تھی اور انھوں نےٹرینڈنگ کا اپنے بھائی اور مرتضی کے والد عارف سے رابطہ کرایا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close