کھیل و ثقافت

محمد عامر اور حارث رؤف کی کرونا رپورٹ میں کیا آیا؟

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں محمد عامر حارث رؤف کا کوویڈ نائنٹین ٹیسٹ نیگیٹو آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر اور حارث رؤف کا دوسرا کرونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف سریز سریز کےلیے ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ڈربی میں قومی اسکواڈ میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور وہ کھلاڑیوں کے ہمراہ پریکٹیس بھی کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محمد عامر کو منفی رپورٹ آنے پر سیریز کےلیے انگلینڈ روانہ کیا گیا تھا جہاں ان کا دوسرا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔

ادھر لاہور میں فاسٹ بولر حارث روف کا بھی دوسرا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد انہیں رواں ہفتے کے آخر میں انگلینڈ روانہ کیا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ حارث رؤف کو محدود اووز کی سیریز کے لیے انگلینڈ بلایا گیا ہے، حارث رؤف نے ٹیسٹ منفی آنے پر پریکٹس شروع کر دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close