کھیل و ثقافت

ٹی 20:نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تین رنز سے ہرا دیا

ماؤنٹ موگنی….. پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین رنز سے ہرا دی۔ماؤنٹ موگنیمیں کیوی اوپنرز مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن نے 101 رنز کی بنیاد رکھی،دونوں نے ففٹی بنائی،پھر کولن منرو نے بھی 36 رنز بنا کر ٹیم کااسکور چار وکٹ پر 182 رنز تک پہنچا دیا۔

جواب میں سری لنکا کی چار وکٹ تو 42 رنز پر گر گئیں،پھر گونا تھلاکا 46 اور سری وردھنے 42 رنز بناکر ٹیم کو مقابلے کی سطح پر لے آئے،لیکن دیگر کھلاڑی ہدف سے تین رنز کی دوری پر ہمت ہار گئے۔

ٹیم کا اسکور نو وکٹ پر 179 رنز رہا،دو میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close