کھیل و ثقافت

سابق ریسلر جان سینا نے ایرانی حسینہ سے دوسری شادی کرلی

اس سے قبل جان سینا کے معروف ریسلر نکی بیلا سے تعلقات استوار ہوئے تھے

 ہولی وڈ ایکشن اداکار و ریسلر 43 سالہ جان سینا نے ایرانی نژاد کینیڈین گرل فرینڈ سے دوسری شادی کرلی۔

جان سینا اور ان کی ایرانی نژاد گرل فرینڈ شے شریاسدے نے 12 اکتوبر کو ریاست فلوریڈا کے مقام ٹمپا پر خاموشی سے شادی کرلی۔

رپورٹ میں فلوریڈا کے نشریاتی ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دونوں نے شادی کا سرٹیفکیٹ رواں ماہ کے آغاز میں ہی حاصل کیا تھا۔

رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ دونوں نے شادی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے سے قبل ہی منگنی کرلی تھی اور خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ رواں برس کسی بھی وقت شادی کرلیں گے۔

دونوں نے ریاست فلوریڈا میں سادگی سے انتہائی کم افراد کی موجودگی میں شادی کی۔

دیگر شوبز ویب سائٹس نے بھی جان سینا اور شرے شریاسدے کی شادی کی خبریں دیں، تاہم بتایا کہ ان کی شادی کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

شرے شریاسدے کے حوالے سے بتایا کہ ان کی جان سینا سے 2019 کے آغاز میں کینیڈا میں اس وقت ملاقات ہوئی جب اداکار وہاں فلم کی شوٹنگ کےلیے گئے تھے۔

کینیڈا میں دوستوں کے ذریعے ہونے والی ملاقات کے بعد ایرانی نژاد حسینہ اور اداکار کے درمیان تعلقات استوار ہوئے جو دیکھتے ہی دیکھتے محبت میں تبدیل ہوگئے اور اب ان کی محبت رشتے میں تبدیل ہوگئی۔

جان سینا پہلی بیوی ایلبزتھ ہبیدو

جان سینا کی یہ دوسری شادی ہے، 2009 میں ایلبزتھ ہبیدو سے شادی کی تھی جو 3 سال بعد 2012 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

جان سینا کے معروف ریسلر نکی بیلا سے تعلقات استوار ہوئے تھے۔

جان سینا اور سابق گرل فرینڈ نکی بیلا

اپریل 2018 میں شادی سے کچھ ہی ہفتے قبل دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

دونوں کی علیحدگی پر پوری دنیا حیران تھی،تاہم بعد ازاں نکی بیلا کے تعلقات کسی اور سے استوار ہوگئے

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close