کھیل و ثقافت

انگلش ٹیم کے کپتان کا اہلیہ کے ہمراہ ابوظہبی کی مسجد کا دورہ

ابو ظبہی: انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے اہلیہ کے ہمراہ ابوظہبی کی مشہور شیخ زید مسجد کا دورہ کیا۔

ٹوئٹر پر اوئن مورگن نے مسجد کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ’ شیخ زید مسجد کی خوبصورت صبح’۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوئن مورگن روایتی ہلکے نیلے رنگ کے اماراتی لباس میں ملبوس ہیں۔تصویر میں انکے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں ۔

آئن مورگن کا اسلام کے متعلق ایک اور بیان بھی خبروں کی خوب زینت بنا جب ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انہوں نے  پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ "اللہ ہمارے ساتھ تھا” انہوں نے مزید کہا کہ میری عادل راشد سے بات ہوئی تھی اور اس نے کہا تھا کہ "اللہ ہمارے ساتھ  ہے”۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close