کھیل و ثقافت

کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کی اہلیہ کی کنگز کو فتح پر مبارک باد

سڈنی: کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کی اہلیہ نے کراچی کنگز کی فتح پر پیغام جاری کیا۔

ڈین جونز کی اہلیہ جین جونز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کراچی کنگز کو فتح پر مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کراچی کنگز کو زبردست جیت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ڈیانو اگر آج ہوتے تو وہ لڑکوں کی محنت دیکھ کر خوش ہوتے کیونکہ انہوں نے بہت مشکل حالات میں بہت سخت محنت کی۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز 24 ستمبر کو ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close