Featuredکھیل و ثقافت

ٹینس اسٹار و ماڈل ماریا شیرا پووا نے منگنی کرلی

 روسی ٹینس اسٹار و ماڈل 33 سالہ ماریا شیرا پووا نے دوسری بار منگنی کرلی۔

ماریا شیرا پووا نے پہلی منگنی ایک دہائی قبل 22 سال کی عمر میں 2010 میں امریکی باسکٹ بال کھلاڑی سے کی تھی اور دونوں نے تقریبا 2 سال تک ایک ساتھ زندگی گزاری۔

تاہم 2012 میں دونوں کے درمیان تلخیاں بڑھ گئیں تو دونوں نے رشتہ بھی ختم کرلیا اور بعد ازاں ٹینس اسٹار نے دیگر مرد حضرات سے تعلقات استوار کیے۔

ٹینس سے زیادہ اپنی خوبصورتی اور ماڈلنگ کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی 33 سالہ ماریا شیرا پورا نے اگرچہ 2018 میں ہی تصدیق کی تھی اب ان کے تعلقات ایک برطانوی کاروباری شخص سے ہیں۔

معروف امریکی میگزین پیپلز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ماریا شیرا پووا نے برطانوی نیلام گھر کے مالک 41 سالہ الیگزینڈر گلکیس سے منگنی کرلی۔

الیگزینڈر گلکیس برطانوی شہزادہ ولیم کے قریبی دوست ہیں اور ان کا بھی یہ دوسرا رشتہ ہے۔

الیگزینڈر گلکیس نے پہلی شادی معروف برطانوی فیشن ڈیزائنر مشا نونو سے 2003 میں کی تھی تاہم انہوں نے پہلی اہلیہ سے 13 سال بعد 2016 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

منگنی کیے جانے کے بعد ماریا شیرا پووا اور الیگزینڈر گلیکس نے اپنے انسٹاگرام پر بھی ایک ساتھ رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتے کی تصدیق کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maria Sharapova (@mariasharapova)

ماریا شیرا پووا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے الیگزینڈر کی پیش کش پر ہاں کردی اور دونوں ایک ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close